پٹنہ، 11 نومبر (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ 14 نومبر کو 15 ویں اسمبلی کی تحلیل کے بعد ہی نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع ہو گا۔
مسٹر کمار نے راج بھون جاکر گورنر رام ناتھ
كووند سے ملاقات کی اور انہیں دیوالی کی مبارک باد دی اور بتایا کہ 14 نومبر کو کابینہ کی میٹنگ ہوگی جس میں 15 ویں اسمبلی کے تحلیل کی سفارش کی جائے گی۔
اس کے بعد ہی نئی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔